لندن(جیوڈیسک)لندن اولمپکس میں بھارتی باکسر وکاس کرشن کی پری کوارٹر فائنل میں جیت کو ریفریز کے فیصلے کے بعد شکست میں بدل دیا گیا۔ اس متنازعہ فیصلے پر بھارت سراپا احتجاج بنا ہوا ہے۔
نئی دہلی میں اس خبر کے پہنچتے ھی بھارتی حلقوں میں شدید غم و غصہ ہے۔ بھارتی باکنسگ فیڈریشن نے آئبا کے فیصلے پر پروٹسٹ داخل کردیا ہے۔ ویلٹر ویٹ کیٹیگری میں بھارتی باکسر وکاس کرشن نے امریکہ کے ایرول اسپینس کو گیارہ کے مقابلے میں تیرہ پوائنٹس سے شکست دی تھی لیکن فیصلے کے دوگھنٹے بعد ریفری نے مقابلے کی ویڈیو دیکھ کر بھارتی باکسر کے چار فالز پر امریکی باکسر کو چار پوائنٹس دئیے اور بھارتی باکسر کی جیت کو شکست میں بدل دیا ۔