ارجنٹینا (جیوڈیسک)ارجنٹینا میں ٹینگو رقص کے عالمی مقابلوں کی مقبولیت بڑھنے لگی ہے۔ اس برس پانچ سو بیس جوڑے مقابلوں میں حصہ لیں گے۔
اس بات کا اعلان دارالحکومت بیونس آئرس میں ایک تقریب میں کیا گیا۔ منتظمین کا کہنا تھا کہ گزشتہ برس مقابلوں میں ساڑھے چار سو جوڑوں نے شرکت کی تھی۔ انہوں نے کہا اس برس بیونس آئرس میں ایک سے زیادہ مقامات پر مقابلوں کا انعقاد کیا جائے گا۔ مقابلے چودہ سے اٹھائیس اگست تک ہوں گے۔ تقریب میں ایک جوڑے نے ٹینگو رقص کا مظاہرہ بھی کیا۔ مقابلوں میں حصہ لینے والوں میں چالیس فیصد غیر ملکی ہوتے ہیں۔