ملکی معاملات میں افہام و تفہیم سے کام لینے سے ہی مسائل حل ہو سکتے ہیں: ساجد علی

گجرات (جی پی آئی)ملکی معاملات میں افہام و تفہیم سے کام لینے سے ہی مسائل حل ہو سکتے ہیں ، ان خیالات کا اظہار قائد ملت جعفریہ علامہ ساجد علی نقوی نے میر جواد حسین جعفری کی رہائشگاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے مثبت انداز میں کام کرنے کی ضرورت ہے ، اب تک کسی بھی سطح پر دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے کام نہیں کیا گیا ، حکمران صحیح انداز میں کام نہیں کر رہے ، سپریم کورٹ فیصلہ کے حوالہ سے علامہ ساجد علی نقوی نے کہا کہ ہم سپریم کورٹ کے فیصلہ کی تائید کرتے ہیں ، اور جب تک سپریم کورٹ کو سپریم نہیں مانا جائے گا ، کوئی بھی مسئلہ صحیح معنوں میں حل نہیں ہو سکے گا ، انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی وجہ سے ملک کو بے پناہ نقصان پہنچا ہے ، جب تک دہشت گردی پر قابو نہیں پایا جائے گا ملک میں ترقی کا عمل آگے نہیں بڑھ سکے گا ۔