توہین عدالت قانون کالعدم قرار دینے سے فرق نہیں پڑتا

Irfan Qadir

Irfan Qadir

اسلام آباد(جیوڈیسک)اٹارنی جنرل عرفان قادر نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے توہین عدالت کے قانون کو کالعدم قرار دے کر آئین کی خلاف ورزی کی ہے۔قانون کو کالعدم قرار دینے سے سرکار کو کوئی فرق نہیں پڑتا، توہین عدالت قانون کو کالعدم قرار دینے سے سپریم کورٹ کی ساکھ متاثر ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نظر ثانی کی درخواست کے ذریعے اپنا فیصلہ تبدیل کر کے اپنی ساکھ کو بہتر بنا سکتی ہے۔