واشنگٹن پاکستان کے علاقے فاٹامیں ڈرون حملے کے نتیجہ میں اسلامی تحریک ازبکستان کے لیڈر کی ہلاکت کی تصدیق ہو گئی ہے ۔ایک امریکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسلامی تحریک ازبکستان کی جانب سے ویب سائٹ پر جا ری ایک بیان میں تصدیق کی گئی ہے کہ رواں سال ماہ اپریل میں ازبک لیڈر عثمان عادل فاٹا کے علاقے میں کئے گئے امریکی ڈرون حملے میں مارا گیا ۔خبر رساں ایجنسی کے مطابق عثمان عادل کی ہلاکت کی تصدیق پاکستانی سیکیورٹی اہلکار نے بھی کر دی ہے ،جبکہ پاکستانی اہلکار کا کہنا ہے کہ عثمان عادل کی ہلاکت اسلامی موومنٹ ازبکستان کیلئے بڑا دھچکا ہے ۔