گمبٹ میں مرد اور خاتون کو گرفتارکرکے برہنہ گشت کرانے والے پانچ پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا ہے، گرفتار اہلکاروں کو کل عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ گمبٹ میں بدکاری کے الزام میں خاتون اور مرد کو برہنہ کرکے گھمانے والے ایس ایچ او خیر محمد سمیجو، دو اے ایس آئی اور دو پولیس کانسٹیبلز کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ایس ایس پی عرفان بلوچ کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکاروں کیخلاف گمبٹ پولیس سٹیشن میں مقدمہ درج کرلیا ہے اور پیر کے دن ملزموں کو عدالت میں پیش کیا جائیگا۔ خیرپور کے تحصیل گمبٹ میں 27 جولائی کو پولیس نے فحاشی کے اڈے پر چھاپا مارا تھا جہاں سے مرد اور خاتون کو گرفتارکرکے شہر کا برہنہ گشت کرایا گیا تھا۔ 04 اگست کو میڈیا پر خبر نشر ہونے کے پولیس نے اہلکاروں کے خلاف گمبٹ پولیس سٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔