کئی ماہ سے برما کے اندر ہزاروں کی تعداد میں مسلمانوں کی نسل کشی جاری ہے۔خالد پرویز

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) دنیا میں امن کا راگ لاپنے والوں کیطرف سے برما میں نہتے مسلمانوں کی نسل کشی پر خاموشی باعث حیرت کئی ماہ سے برما کے اندر ہزاروں کی تعداد میں مسلمانوں کی نسل کشی جاری ہے اقوام متحدہ سمیت عالم اسلام برما میں مسلمانوں کے قتل عا م کا نوٹس لیں ان خیالات کااظہار کشمیر فریڈم موومنٹ کے مرکزی راہنما خالد پرویز بٹ نے فریڈم موومنٹ کے کارکنان افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ برما کے اندر انسانی حقوق ی شدید ترین پامالیاں کی جارہی ہیں خواتین بوڑھے بچوں اور جوانوں کو گاجر مولی کی طرح کاٹا جا رہا ہے اور گھروں کو نذر آتش کیا جا رہا ہے مذہب کے نام پر انسانوں کی جانوں کا اتنا بڑا ضیاع کھلی دہشت گردی ہے جسکی کوئی بھی مذہب اجازت نہیں دیتا انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں مسلم ممالک کے اندر اقلیتوں کو تحفظ حاصل ہے لیکن برما میں مذہب کے نام پر ہزاروں مسلمانوں کی نسل کشی کی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ برما میں مسلمانوں کے قتل عام پر امن کے علمبرداروں کی خاموشی باعث حیرت ہے اقوام متحدہ بین الاقوامی برادری اور امت مسلمہ نوٹس لیں اور قتل عام کو بند کروائیں۔