لاہور مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف عمرہ کی ادائیگی کے لیے اہل خانہ کے ہمراہ کل سعودی عرب روانہ ہوں گے۔ مسلم لیگ نون کے ذرائع کے مطابق نواز شریف سعودی عرب میں عمرہ کی ادائیگی کے ساتھ ماہ رمضان کا آخری عشرہ مسجد نبوی میں گزاریں گے ، نوازشریف کی اہلیہ ،والدہ اور خاندان کے دیگر افراد بھی انکے ہمراہ سعودی عرب میں عیدمنائیں گے ، ذرائع کے مطابق نواز فیملی عید الفطر کے بعد 24 اگست کووطن لوٹے گی۔