مجھے بھوت سے ڈر لگتا ہے: بپاشا باسو

bipasha basu

bipasha basu

بالی ووڈ اداکارہ بپاشا باسو بھوتوں کے حوالے سے شبہات کا شکار ہیں کہتی ہیں وہ ان پر یقین تو نہیں کرتیں لیکن بھوت سے ڈر لگتا ہے۔

بپاشا فلم ” راز تھری” میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔ یہ فلم “راز ” اور “راز ٹو” کا سیکول ہے۔ فلم کی کہانی بھوت پریت پر مبنی ہے۔ اسی حوالے سے جب بپاشا سے پوچھا گیا کہ کیا وہ بھوت پریت پر یقین کرتی ہیں تو انکا کہنا تھا نہیں لیکن جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا بھوت پریت ہوتے ہیں تو انہوں نے کہا ان کے بارے میں اتنا سنا ہے جس سے لگتا ہے کہ بھوت ہوتے ہونگے۔