اسلام آباد (جیوڈیسک)صدارتی ترجمان فرحت اللہ بابر نے کہا ہے کہ سینیٹر فیصل رضا عابدی کے ایوان صدر داخلے پر کوئی پابندی نہیں لگائی گئی اور نہ ہی پیپلز پارٹی کی کور کمیٹی کا کو ئی باقاعدہ ممبر ہوتا ہے۔ صدارتی ترجمان فرھت اللہ بابر کا کہنا تھ اکہ پیپلز پارٹی کی کور کمیٹی کا کوئی باقاعدہ ممبر نہیں ہوتا اسی لیے نہ اس کمیٹی میں کسی کے تقرر کا کوئی نوٹفکیشن ہوتا ہے اور نہ ہی نکالنے کا۔
ان کا کہنا تھا کہ فیصل رضا عابدی کے ایوان صدر داخلے پر کوئی پابندی نہیں لگائی گئی۔ صدارتی ترجمان کا کہنا تھا کہ فیصل رضا عابدی کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا ہے فرحت اللہ بابر نے مزید سوالوں کا جواب دینے سے گریز کیا۔