لفظ آدم کے معنی مٹی کے ہیں۔ دنیا کا پہلا انسان حضرت آدم علیہ السلام اور پہلی عورت بی بی حوا ہیں اور کی آج کی زندہ اولاد 7ارب سے تجاوز کر چکی ہے ۔ حضرت آدم علیہ السلام کو دنیا کے پہلا انسان ہونے کے ساتھ ساتھ پہلا پیغمبر کا اعزاز بھی حاصل ہے۔حضرت آدم علیہ السلام کو ابوالانبیاء بھی کہتے ہیں اللہ کی آخری مقدس کتاب قرآن مجید میں آپکا کئی مقامات پر ذکر ہے۔سورہ بقرہ،سورہ مائدہ، سورہ اعراف، سورہ الحجر، سورہ بنی اسرائیل، سورہ کہف،سورہ طہٰ، سورہ سجدہ،سورہ ص،سورہ رحمٰن،ان مقامات پر آپکا ذکر آتاہے ۔قرآن مجید میں سب سے پہلے آپ کی پیغمبری کا ذکر کیا گیا ہے۔
حضرت آدم علیہ السلام کی پیدائش سے پہلے پروردگار عالم جل جلالہ، نے بڑے احسانات کے ساتھ فرشتوں کی جماعت میں حضرت آدم علیہ السلام کی پیدائش کا ذکر کرتے ہوئے فرماےا” اورج ب کہا رب تیرے واسطے فرشتوں کے بیشک میں پیدا کرنیوالا ہوں زمین پر ایک خلیفہ ” جب ملائکہ نے یہ حکم سنا تو معلوم کرلیا کہ آدم علیہ السلام خدا کا بڑا برگزیدہ بندہ ہوگا۔
نمبر١: اس کی پیدا ئش سے پہلے ہی منادی کردی گی ،نمبر2: یہ کہ وہ خدا کا نائب ہو کر زمین میں حکومت کریگا۔ مگر جب فرشتوں کو یہ بھی معلوم ہوا کہ اس کا ضمیر اور مادہ ایسے اجسام مختلف الطبائع سے ہوگا کہ جس کی قوت شہویہ اور غضبیہ بھی لازم ہے کہ جس سے خواہ مخواہ بدکاری وغیرہ فساوات ظہور میں آئیں گے۔ پھر نہایت عاجزی اور انکساری سے سوال کیا کہ پھر اسے خلیفہ بنانے کی کیا حکمت ہے رہی تیری تسبیح وتقدیس کی بات تو اس کے لیئے ہم ملائکہ مو جود ہیں جن میں قوت غضبیہ اور شوویہ کا مادہ ہی نہیں۔پرور دگار عالم نے فرمایا کہ “جو کچھ مجھے معلوم ہے وہ تم کو معلوم نہیں” خلیفہ کا یہ مطلب ہے کہ یکے بعد دیگرے تمام انبیاء کرام خلیفہ رہیںگے۔ فرشتو ں نے اتجعل اعتراض اور حسد کے طور پہ نہ کہا تھا ایک تو پہلے جنات کے حالات دیکھ کر کہا تھا کہ جن کا ذکر عنقریب آنے والا ہے۔اور لوگوں سب ہی تو نیک ہوتے بلکہ فسادی بھی ہوتے ہیں اور فرشتے نوری مخلوق ہے۔ان میں حسد بخل وغیرہ کاتو مادہ ہی نہیں۔ باقی ہر مخلوق خون بہانے والی اور فسادی ہوتی ہے اس لئیے فرشتوں نے اتجعل کہا تھا لیکن پروردگار عالم جل جلالہ، نے فرمایا کہ با وجود فسادوں کے جو مصلحتیں ہیں وہ میں ہی جانتا ہوں تمھارا علم وہاں تک نہیں پہنچ سکتا۔ میں جانتا ہوںکہ ان میں انبیاء اورصدیقا اور شہید عابد راہد، اور اولیاء نیکو کار، ابرار اور مقرب بار گاہ الہٰی ہوں گے۔ اور علماء صلحا متقی پر ہیز گار بھی ہوں گے۔
quran pak
حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرفاتے ہیں کے پہلے زمین پر جنات کئی ہزار سال حکومت کرتے رہے سب زمین پر قابض تھے حیوانات نباتات سے نفع اٹھاتے اور آسمان پرآجاتے تھے۔ پھر جنوں نے فساد مچایا خون ریزی شروع کی پھر پرور دگار عالم جل جلالہ نے آسمان دنیا کے فرشتوں کو حکم دیا کہ جنوں کو زمین سے دور کرو تاکہ ان کی آلودگی سے زمین پاک ہو جائے پھر فرشتوں نے خدا کے حکم کے مواقع جنوں کو مار مار کر پہاڑوں،جنگلوں، اور جزیروں میں پہنچا دیا۔
ابلیس لعین بھی ان ہی میں سے تھا اسکا نام عزازیل تھا۔ علم اور عبادات کے سب سے جنوں سے ممتاز اور الگ تھا اور فرشتوں میں رہتا تھا۔ اور بھی فرشتوں کے ہمراہ آسمان پر گیا اور عزر بنایا کہ میں اور میری اولاد ان دن فسادوں میں شریک نہ تھے۔ حق تعالٰی نے اس کو فرشتوں کی شفارش سے سبب مارنے اور نکالنے سے محفوظ رکھا۔ پھر شیطان کو یہ طمع ہوا کہ سب جنوں کو مار کر نکالا گیا۔ بغیر میرے اب میں ان کی جگر قا بض اور متصرف رہو گا پھر عبادت میں زیادہ کوششیں کرنی شروع کی جب آسمان کی طرف دنیا کے فرشتوں کو ئی حکم الٰہی پہنچتا تو یہ لعین فرشتوں بھی پہلے اس کام کو پہنچتا اور فرشتوں کے ساتھ اس کام کو سر انجام دیتا۔ پھر آسمان میں اسکی قدرو منزلت اور زیادہ ہوگی اور اپنے دل میں اس بات کا امیدوار ہو گیا کہ اب دنیا کی خلافت مجھے ملے گی۔ جب خدا کا حکم فرشتون کو پہنچاکہ”اِنی جاعل فی الارضِ خلیفةً”اس وقت شیطان نے جانا کہ یہ قدرومنزلت فدامجھے نہ دیگاسب بندگی اور عبادت ریاکاری کی تھی اس لیے اسکے دل میںحسد جوش کرگیا۔جنات کئی ہزار سال پہلے حضرت آدم کی پیدائش سے قبل دنیا پرآباد تھے۔پردورگارعالم جلالہ نے جب حضرت آدم علیہ السلام کو پیدا کرناچاہا تو حضر ت جبرائیل کو فرمایا کہ روئے زمین سے ہر رنگ کی مٹی سفید سرخ سیاہ شور شیریں نرم سخت میں سے ایک مشت حال اُٹھا کر لا کہ میں ایک مخلوق پیدا کرتاہوں۔جب حضرت جبرائیل زمین کے پاس گئے اور چاہاکہ ایک مشت خاک اُٹھائے تو زمین نے پوچھا کس واسطے اتنی کم کرتاہے۔
جبرائیل علیہ السلام نے جواب دیا کہ حق تعالیٰ اس سے ایک مخلوق پیداکرے گاجو زمین پر رہیں گے نیک اور بد بھی ہونگے۔ عذاب اور ثواب اُن کے واسطے ہوگا۔ پھر زمین نے عرض کیا کہ میں اللہ کی عزت کی پناہ پکڑتی ہوںکہ تو مجھ سے مٹی نہ اُٹھا کیونکہ لوگ نافرمانی کی وجہ سے جہنم میں جلیں گے۔ حضرت جبرائیل زمین کی فریاد سن کر واپس چلے گئے اور عرض کی الہٰی زمین تیری عزت کی پناہ چاہتی ہے ۔میں تیرے نام کی عزت سے مٹی نہ اُٹھانہ سکا۔پھر حق تعالیٰ جل جلالہ نے حضرت میکائیل کو بھیجا وہ بھی واپس آگئے ۔پھر پروردگار ِعالم نے اسرافیل علیہ السلام کو بھیجا وہ بھی اسی طرح خالی ہاتھ واپس آگئے ۔پھر پروردگار ِعالم نے حضرت عزرائیل علیہ السلام کو بھیجا تو عزرائیل علیہ السلام نے زمین کی منت سماجت و زاری نہ سنی اور کہا کہ میں اللہ کے حکم کع تیری منت و زاری پر نہیں چھوڑ سکتا۔میں خداتعالیٰ کا تابعدار ہوں۔ملک الموت فرشتہ مٹی لیکر واپس آگیاپھر اللہ نے روحوں کے قبض کرنے کا کام اسی کے سپرد کیا۔
khana kaba
پھر چالیس دن اس پر بارش کرنے کیلئے کعبہ مکرمہ میں رکھنے کا حکم دیا ۔انتالیس دن غم اور ایک دن خوشی کی بار ش برسائی گئی ۔فرشتوں نے خداتعالیٰ کے حکم کے مطابق اسی خاک کا گارابنایا پھر وہ کیچڑ خشک کیاگیا۔جیسا کمہار برتن خشک پر وہ برتن آواز کرتاہے ۔پھر اس گارے کو خداکے حکم سے وادئی لقمان جو مکر اور طائف کے راستے عرفات سے متصل ہے ۔ لے جاکر فرشتوں نے ڈالا ۔پھر اللہ نے اپنے دست قدرت سے اس گارے سے حضرت آدم علیہ السلام کا خوبصورت قالب بنایا پھر فرشتے اس قالب کو دیکھکر حیران ہو گئے اس کے گرد اگرد پھرتے رہے اور ابلیس بھی اس قالب کو دیکھنے آیااور تعجب سے کہا کہ یہ اندر جسم خالی ہے جگہ جگہ خلل ہیں۔یہ بغیر سیر ہونے پر نہ ہوگااورسیر ہوگیاتو پھٹ جائے گااورچلنے پھرنے میںسُست ہوگا۔اور اس سے کوئی کام نہ ہوسکے گا۔مگر جب سینہ بائیں طرف سے دیکھ اتو کہنے لگا کہ یہ حجرہ بغیر دروازہ کے ہے۔
میں نہیں جانتا کہ اس میں کیاچیز پوشیدہ ہے شاید یہ وہی لطیفہ ربانی ہے کہ جس کے سبب سے خلافت کو استحقاق حاصل کرے ۔بعض روایات میںہے کہ غالباًچالیس سا ل تک وہاں ہی بے جان پڑا رہا جب پروردگارِعالم نے چاہا تو اس قالب میں روح کو داخل ہونے کا حکم دیا ۔حکم دیا “داخل ہو جا اے روح اس بدن میں”جب روح کے حکم سے سر کی طرف داخل ہوتی ہے تو جہاں جہاں تک روح پہنچتی گئی وہ خاکی بدن جو ٹھیکری کی طرح تھا گوشت پوست ہڈی سے بدلتا گیا جب رو ح ستر تک پہنچی تو حضرت آدم نے اُٹھنے کا ارادہ کیا تو وزمین پر گر گیا ۔پھر اللہ نے فرمایا “پیدا کیا گیا جلد باز انسان “پھر اسی حالت میں آدم علیہ السلام کو چھینک بھی آئی توالہام الہٰی سے آدم علیہ السلام نے کہا کہ “الحمداللہ”اسکے جواب میں اللہ نے فرمایا”یَرحمکُ اللہ”یعنی تیرے پر اللہ رحم کرے ۔ اسکے بعد اللہ کے حکم سے ایک فرشتہ بہشت سے ایک جوڑا لایا اور آدم علیہ السلام کو خلعت الہٰی سے مشرق و مکرم کیا اور عزت و احترام سے تخت پر جمعہ المبارک کے دن بٹھایا۔ تحریر: آصف یٰسین لانگو جعفرآباد