بھمبر پولیس اور اشتہاریوں کے درمیان مقابلہ دو طرفہ شدید فائرنگ
Posted on August 7, 2012 By Geo Urdu سٹی نیوز
بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) بھمبر پولیس اور اشتہاریوں کے درمیان مقابلہ دو طرفہ شدید فائرنگ پولیس کی غلط حکمت عملی کے باعث اشتہاری بحفاظت فرا ر ہونے میں کامیاب ڈی آئی جی میرپور رینج اور ایس ایس پی میرپور بھی موقع پر پہنچ گئے تفصیلات کیمطابق گزشتہ روز بھمبر پولیس کو اطلاع ملی کہ مبینہ طور پر گرہون سانحہ کے قتلوں میں ملوث اشتہاری ملزمان درائیاں کے نزدیک بنگ گاؤں میں موجود ہیں جس پر بھمبر پولیس کی بھاری نفری نے بنگ گاؤںمیں ریڈ کیا۔ ذرائع کیمطابق مخبر نے جس مقام پر ملزمان کی موجودگی کی نشاندہی کی۔
ملزمان وہاںسے کچھ دیر قبل ساتھ ہی دوسرے مقام پر منتقل ہو چکے تھے تاہم نشاندہی والے مکان پر پولیس کے ریڈ کرتے ہی اشتہاریوں کو پولیس کی اطلاع ہو گئی جس پر اشتہاری ملزمان نے پولیس پر جدید اسلحہ سے اندھا دھند فائرنگ شروع کردی ذرائع کیمطابق اشتہاریوں اور پولیس کے دوران 2گھنٹے تک مقابلہ جاری رہا اطلاع کے باوجود پولیس تھانہ چوکی سماہنی اور علی بیگ کی نفری نہ پہنچ سکی جس کے باعث6 اشتہاری پولیس کو جل دیکر قریبی جنگل میں روپوش ہو گئے اس دوران پولیس کو ملزمان کے بھاگنے والے راستے سے 1عدد کلاشنکوف ،ٹوپہ میگزین سمیت 7عدد میگزین اور1ہزار کے قریب روند بھی ملے ہیں جبکہ بھمبر پولیس کی غلط حکمت عملی اور دیگر تھانوں کی نفری کے بروقت نہ پہنچنے کے باعث اشتہاریوں کو بھاگنے کا محفوظ راستہ مل گیا علیٰ الصبح واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی آئی جی میرپور رینج طاہر قیوم ایس ایس پی میرپور چوہدری منیر احمد بھی موقع پر پہنچ آئے آخری اطلاع تک پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے جبکہ علاقہ میں اس حوالہ سے شدید خوف وہراس پایا جاتا ہے اور ذرائع سے معلوم ہو ا ہے کہ پولیس کی اشتہاریوں سے رابطوں کا انکشاف ہونے پر مختلف لوگوں کو حراست میں لیکر پوچھ گچھ شروع کر دی ہے۔