ارجنٹینا (جیوڈیسک) ارجنٹینا کے دارالحکومت بیونس آئرس میں مسافر ٹرین کنٹرول ٹاور سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 30 سے زائد مسافر زخمی ہوگئے۔ ریلوے حکام کے مطابق حادثہ سٹی کے سینٹرل اسٹیشنز کے باہر پیش آیا۔ مسافروں کہنا ہے کہ حادثہ ٹرینیوں کی بری حالت اور مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کی وجہ سے پیش آیا ہے۔
بیونس آئرس میں آئے روز ریلوے حادثات ہوتے رہتے ہیں اور فروری میں ہونے والے ایک خوفناک حادثے میں اکاون افراد ہلاک ہوئے تھے۔ حالیہ حادثے میں ایمرجنسی حکام کے مطابق اکتیس افراد زخمی ہوئے۔