سرکاری محکمہ جات کے ملازمین نے عیدی مہم شروع کر دی

گجرات (جی پی آئی) سرکاری محکمہ جات کے ملازمین نے عیدی مہم شروع کر دی ، تفصیلات کے مطابق عید کی آمد کے موقع پر تمام سرکاری محکمہ جات کے ملازمین متحرک ہو گئے ہیں ، اور عیدی مہم کے سلسلہ میں تاجروں ، صنعت کاروں سمیت عام شہریوں کو مختلف حیلے بہانوں سے بلیک میل اور بلاوجہ قانونی کاروائی کے نام پر تنگ کرتے ہوئے نظر آتے ہیں۔

ٹرانسپورٹروں سمیت اشیاء خورد و نوش کی قیمتوںمیں بھی روز بروز اضافہ ہو رہا ہے ، اور سرکاری اداروں کے افسران نے بھی بڑے بڑے مگر مچھوں کے خلاف کسی قسم کی رمضان المبارک میں کاروائی کرنے سے گریز کیا ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ عام سرکاری اہلکار سے لیکر افسران تک سب عیدی مہم میں مشغول ہیں ، اور عوام کو ان کے حال پر چھوڑ رکھا ہے ، جو کہ نہ صرف حکومت بلکہ حکومتی اداروں کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔