ایشیائی مارکیٹ (جیوڈیسک) یونان کی طرف سے بیل آوٹ پیکج کی شرائط پر عمل درآمد میں پیش رفت کی رپورٹ اسٹاک مارکیٹوں کے لیے تیزی کا باعث بن گئی۔ مورگن اسٹینلے ایشیا پیسفیک انڈیکس میں ایک اعشاریہ سات فیصد کا اضافہ ہوا،، جاپان کا نکئی انڈیکس دو فیصد اور ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ انڈیکس ایک اعشاریہ سات فیصد بڑھ گیا۔
جنوبی کوریا انڈیکس میں دو اعشاریہ ایک اور چین کے شنگائی کمپوزٹ انڈیکس میں ایک فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ماہرین کے مطابق یونانی حکومت کے اقدامات سے یورپ میں مالیاتی بحران کے خدشات کم ہو رہے ہیں۔