پیٹرولیم مصنوعات (جیوڈیسک) اقتصادی رابطہ کمیٹی آج پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ہفتہ وار بنیاد پر مقرر کرنے کا جائزہ لے گی۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس وزیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت ہوگا۔ اجلاس میں درآمدی کھاد پر ڈیڑھ سو روپے فی بوری مزید سبسڈی دینے کے علاوہ ای ایس او کو چح ماہ کے کریڈٹ پر ٹرم کنٹریکٹ کی بنیا د پر ایک سال کے لئے فرنس آئیل خریدنے سمیت نو نکالتی ایجنڈے کی منظوری دئے جانے کاجائزہ لے گی ۔
اجلاس مِین واپڈہ کو منگلہ ڈیم کی سطح بلند کرنے، گومل زام ڈیم، کچحی کینال، رینی کینل سمیت دیگر آبی منصوبوں کی تعمیر کے لئے دس ارب روپے کی ضمانت دینے پر بھی غور کیا جائے گا ۔