لندن اولمپکس (جیوڈیسک) لندن اولمپکس ہاکی میں گروپ اے کے ایک اہم میچ میں آسٹریلیا نے یکطرفہ مقابلے کے بعد پاکستان کو7-0سے شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ۔اس شکست کے ساتھ ہی پاکستان کی لندن اولمپکس میں میڈل جیتنے کی آخری امید بھی ختم ہوگئی ہے۔پاکستان کو سیمی فائنل تک رسائی کیلئے آسٹریلیا کے خلاف ہر صورت کامیابی کی ضرورت تھی لیکن آسٹریلیا نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کھیل کے ہرشعبے میں اپنی برتری ثابت کردی اور ایسا لگتا تھا کہ پاکستان کے پاس آسٹریلیا کی فارورڈ لائن کا کوئی توڑ نہیں ۔
میچ کا بیشتر حصہ پاکستان کے ہاف میں ہوا۔آسٹریلوی ٹیم نے کھیل کے پہلے ہاف میں 4 جبکہ دوسرے ہاف میں3گول اسکور کیے۔ آسٹریلیا گروپ اے سے سیمی فائنل میں جگہ بنانے والی پہلی ٹیم ہے جبکہ دوسری ٹیم کا فیصلہ برطانیہ اور اسپین کے درمیان میچ کے بعد ہوگا۔