پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ الزامات لگانے پر خواجہ آصف کو عدالت لے جاں گا۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے انہوں کہا کہ ن لیگ نے 1997 میں بھی مجھ پر پیسے کھانے کا الزام لگایا تھا۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف خواجہ آصف اور چودھری نثار جیسے لوگوں کے پیچھے چھپے ہیں۔ حقیقی اپوزیشن تحریک انصاف ہے۔ ن لیگ نے ساری مہم شوکت خانم ہستپال کے خلاف شروع کردی ہے۔ انہوں نے کہا چیف جسٹس افتخار محمد چودھری میرا مقدمہ فوری سنیں۔ انہوں نے چیف جسٹس سے اپیل کی کہ شوکت خانم کو ن لیگ کے پراپیگنڈے سے بچائیں۔