کراچی (جیوڈیسک)مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیر پگارا نے کہا ہے کہ ان کے والد کے انیس سو باون سے فوج سے تعلقات تھے اوراب ان کے بھی ہیں۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں پیر پگارا نے کہا ہرکوئی اپنی کامیابی کے لئے جی ایچ کیو جاتا ہے۔
انھوں نے کہا کہ عید کے بعد تمام مسلم لیگیوں کومتحد کرنے کی کوشش کریں گے۔ پگارا نے امید ظاہر کی کہ آئندہ وزیراعظم متحدہ مسلم لیگ کا ہوگا، انھوں نے کہا کہ مسلم لیگیوں کو متحد کرنے کی خواہش ان کے والد کی تھی جسے وہ پورا کریں گے۔۔اور اس کے لیے وہ عید کے بعد سے کوششیں تیز کریں گے۔