امریکا (جیوڈیسک) امریکا میں خشک سالی کی وجہ سے پانچ دہائیوں کا ریکارڈ ٹوٹ گیا ہیجسکی بنیادی وجہ معمول کے مطابق بارشیں نہ ہونا ہے۔ دریاں میں پانی کی سطح کم ہوگئی ہے جبکہ کئی دریا خشک ہوچکے ہیں۔ کارن،سویا بین اور لائیوسٹاک کی بنیادی پیداوار کو خطرات لاحق ہیں۔
خشک سالی اسی طرح جاری رہی تو امریکا میں متعدد اشیا کی قیمتیں بڑھ جائیں گی۔ماہرین کے مطابق امریکا کا اس وقت تریپن فیصد حصہ خشک سالی کا شکار ہے۔جسکو دیکھتے ہوئے صدر اوباما نے تیس ملین ڈالر کی امداد جاری کردی ہے۔