سندھ(جیوڈیسک)سندھ میں تباہی پھیلانے کے بعد رانی کھیت کی بیماری جنوبی پنجاب جاپہنچی۔ تین مور ہلاک ہوگئے ۔ ڈی جی وائلڈ لائف پنجاب نے سندھ سے پرندے لانے پرپابندی عائد کردی۔ سندھ میں نگلا رانی کھیت کی بیماری نے درجنوں موروں کو۔ خوبصورت پرندے کا پیچھاکرتے کرتے خطرناک بیماری جنوبی پنجاب جاپہنچی ۔
مظفرگڑھ میں پراسراربیماری سے دو مور ہلاک ہوئے۔ خانیوال کے جنگل پیروال میں ایک مورجان سے گیا۔ ذرائع کیمطابق موروں کی ہلاکت کی وجہ خطرناک بیماری رانی کھیت ہے۔ ڈی جی وائلڈ لائف اینڈ پارکس پنجاب نے صوبہ بھر کے اسسٹنٹ ڈائریکٹرز اور ڈسڑکٹ آفیسرزکو ہدایت کی کہ سندھ سے پرندوں کی نقل وحرکت کو روکا جائے۔
انہوں نے ہدایت کی کہ کوئی شخص سندھ سے پرندہ نہ لاپائے۔اس سلسلے میں ائیرپورٹس ،ریلوے اسٹیشنز ،جنرل بس اسٹینڈز پر کڑی نگرانی کرنے کے احکامات دیے گئے ہیں۔