سپریم کورٹ(جیوڈیسک)سپریم کورٹ میں این آر او فیصلہ پر عملدرآمد کیس کی سماعت شروع ہوگئی ہے۔ جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں 5 رکنی خصوصی بنچ کیس کی سماعت کر رہا ہے۔
کیس کی سماعت شروع ہوئی تو اٹارنی جنرل عرفان قادر نے سوئس حکام کو خط لکھنے کے لیے مزید وقت مانگ لیا۔ اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ کوششیں جاری ہیں گزشتہ سماعت پر عدالت نے احسن انداز میں ہدایات دیں۔ انہوں نے بنچ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے کہا تھا حکومت اور عدلیہ میں خلیج ختم کرنا ناممکن نہیں۔
اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ اداروں کے درمیان خلیج ختم کرنے کی بھر پور کوشش کروں گا کیس کی سماعت عید کے بعد تک ملتوی کردیں جس پر جسٹس آصف سیعد کھوسہ نے کہا کہ کونسی کی عید؟ اس پر اٹارنی جنرل نے کہا کہ ستمبر کے پہلے ہفتے تک سماعت ملتوی کردیں امید ہے معاملہ احسن انداز میں حل ہوجائے گا۔