جنوبی کوریا (جیوڈیسک) جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول میں جانوروں کے حقوق کی سرگرم تنظیم نے کتوں کا گوشت کھانے کیخلاف مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے احتجاج کے دوران خود کو کتوں کے ساتھ پنجروں میں بند کیا, مظاہرین کا کہنا تھا کہ کوریا میں ہر سال بارہ لاکھ کتوں کو مار کر ان کا گوشت استعمال کیا جاتا ہے جبکہ اس میں ہر روز اضافہ بھی ہو رہا ہیجس کی وجہ اس پیشے سے وابستہ افراد کا کتوں کے گوشت کو بڑھا چڑھا کر پیش کرنا ہے۔
کتوں کیگوشت کا استعمال سوئٹرزرلینڈ ،چائنا اور ویت نام میں بھی ہوتا ہے جبکہ ہانک کانگ میں 1950 میں کتوں کے گوشت کے استعمال پر پابندی لگادی گئی تھی۔جنوبی کوریا میں چار افراد کیلئے کتے کیگوشت کا کھانا ایک ہزار ڈالر میں دستیاب ہے۔