برطانیہ (جیوڈیسک) ملکہ برطانیہ الزبتھ کی تاج پوشی کی گولڈن جوبلی تقریبات ایک سال بعد سکاٹ لینڈ میں گارڈن پارٹی پر اختتام پذیر ہو گئی ہیں۔ ملکہ برطانیہ کے تاج پوشی کی گولڈ ن جوبلی تقریبات سال بھر جاری رہیں،،سکاٹ لینڈ کے بیلمورل محل کے لان میں ہونے والی تقریب میں ملکہ برطانیہ نے اپنے شوہر شہزادہ فلپ کے ہمراہ شرکت کی اور مہمانوں کے ساتھ وقت گزارا۔
گولڈن جوبلی تقریبات کے دوران ملکہ برطانیہ نے مختلف شہروں کا دورہ کیا۔برطانوی شہریوں نے ملک بھر میں جشن منانے کے لیے سڑکوں پر تقریبات کا انعقاد کیا۔لندن کے دریائے ٹیمز میں ایک ہزار کشتیوں کے قافلے نے سات میل کا سفر طے کیا۔تقریبات کے دوران ملک بھر میں جون کے مہینے میں ایک ہفتے کی چھٹی کا بھی اعلان کیا گیا تھا۔کوئین الزبتھ دوسری ملکہ ہیں جو اتنے لمبے عرصے تک برطانیہ کی ملکہ رہی ہیں۔