امریکا (جیوڈیسک) امریکی کمپنی بلیک واٹر اسلحے کی اسمگلنگ کا الزام میں پانچ کروڑڈالر جرمانہ ادا کرنے پر تیارہوگئی ہے۔ بلیک واٹر پر غیر قانونی آٹو میٹک اسلحہ رکھنے کا الزام تھا امریکی محکمہ انصاف کے مطابق چار کروڑ 95لاکھ ڈالر ادا کرنے پر کمپنی کے خلاف مقدمہ نہیں چلایا جائے گا۔ بلیک واٹر پر سات اعشاریہ پانچ ملین ڈالر جرمانہ عائد کیا جائے گا۔
امریکی محکمہ انصاف کا یہ بھی کہنا ہے کہ بلیک واٹر نے آرمز ایکسپورٹ ایکٹ اور آرمز کی ترسیل سے متعلق قانون کی خلاف ورزی کی ہیجس کے نتیجے میں ان پر یہ جرمانہ عائد کیا گیا ہیجبکہ امریکی محکمہ انصاف سے معاملہ طے کرنے پر چار کروڑ 20لاکھ ڈالر ادا کرنے پڑیں گے۔حالیہ فیصلیکے مطابق بلیک واٹر کمپنی پچاس ملین ڈالر جرمانہ ادا کرنے پر راضی ہوگئی ہے۔