اداکارہ نٹالی نے فرانسیسی رقاص سے شادی کرلی

actress ntaly

actress ntaly

ھالی ووڈ (جیوڈیسک) امریکی فلمی اداکارہ نٹالی پورٹ مین نے فرانسیسی رقاص بنجمین مائیلپائیڈ سے شادی کرلی۔ اس کا اس سے 14 ماہ کا لڑکا ہے اور وہ دو سال سے اس کا پارٹنر تھا۔ شادی کی روایتی یہودی تقریب ساحلی تفریحی مقام بگ سر میں ہوئی۔ بگ سر لاس اینجلس سے 390 کلومیٹر شمال مغرب میں ہے۔ مائیکرو بلاکنگ سائٹ ٹوئیٹر پر جاری کی جانیوالی شادی کی تصاویر میں پورٹ مین کو ننگے بازں والے لباس اور یہودی روایت کے مطابق لمبا انقاب اوڑھے دکھایا گیا ہے۔

لباس روڈارٹ جو پورٹ مین کے دو دیرینہ دوستوں کی فرم کا لیبل ہے اور 2010 اس کے پرپل گریشین سٹائل آسکرز گان بنانے والی کمپنی نے تیار کیا تھا۔ دونوں کی بلیک سوان نامی فلم کی فلمبندی کے دوران 2009 میں ملاقات ہوئی تھی۔ اس فلم میں اداکاری پر پورٹ مین کو اکیڈمی ایوارڈ ملا تھا۔