اسلام آباد(جیوڈیسک)وزیرداخلہ رحمان ملک نے برطانوی شہریت ترک کرنے کا سرٹیفیکیٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادیا۔رحمان ملک کی جانب سے جمع کرائے گئے سرٹیفکیٹ میں برطانوی شہریت ترک کرنے کی تاریخ 29 مئی 2012 درج ہے۔
رحمان ملک نے اپنے تحریری جواب میں بتایا تھا کہ انہوں نے برطانوی شہریت اپریل 2008 میں ترک کردی تھی، سینیٹ کی نشست سے استعفیٰ اس لیے دیا کیونکہ اپوزیشن نے الزام لگایا تھا کہ نئی آئینی ترمیم میری وجہ سے آئی۔