کوئٹہ(جیوڈیسک)کوئٹہ میں ڈاکٹر غلام رسول کی عدم بازیابی کے خلاف ڈاکٹروں کا احتجاج بدستور جاری ہے۔ سرکاری ہسپتالوں کے او پی ڈیز مسلسل ساتویں روز بھی بند ہیں جس سے ہزاروں کی تعداد میں مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
،ماہر نفسیات ڈاکٹر غلام رسول کے اغوا کے بعد پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے تمام سرکاری ہسپتالوں میں اوپی ڈیز کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے تحت سول ہسپتال،بی ایم سی ،فاطمہ جناح ہسپتال اور بے نظیر بھٹو شہید ہسپتال میں او پی ڈیز بدستور بند ہیں اس صورتحال میں مریضوں کو شدید مشکلات کاسامنا ہے۔