پاکستانی اتھلیٹ رابعہ عاشق بھی اولمپکس سے باہر ہو گئیں

Rabia Ashiq

Rabia Ashiq

لندن اولمپکس (جیوڈیسک) پاکستان کی رابعہ عاشق اولمپکس کے آٹھ سو میٹر ریس کے ایونٹ میں آج ان ایکشن ہوئیں تھی لیکن قسمت کی دیوی نے ان کا ساتھ نہ دیا اور لندن اولمپکس سے باہر ہو گئیں۔اولمپک گیمز کے ایتھلیٹکس کے ویمن آٹھ سو میٹر ریس میں حصہ لینے والی پاکستانی ایتھلیٹ رابعہ عاشق واپڈا ٹیم کی نمائندگی کر رہی تھی ۔ رابعہ عاشق قومی ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں تین طلائی تمغے جیت کر پانچ ہزار میٹر میں بھی نیا قومی ریکارڈ بنانے کا اعزاز حاصل کر چکی ہیں۔

بیس سالہ رابعہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے گرینڈ ایونٹ میں شرکت کے لیے سخت محنت کی لییکن آج آٹھ سو میٹر ریس کے ایونٹ میں وہ کامیابی حاصل نہیں کر سکیں اور لندن اولمپکس سے باہر ہو گئیں۔