اسلام آباد وزیراطلاعات و نشریات قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ دوسرے وزیراعظم کو بھی گھر بھیجا گیا تو کنفیوژن بڑھ جائے گا۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات قمر زمان کائرہ نے کہا کہ عدالتوں کا پہلے بھی احترام کیا اور اب بھی کریں گے، دوسرے وزیراعظم کو بھی گھر بھیجا گیا تو کنفیوژن بڑھ جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ عدالت کے ساتھ تصادم نہیں چاہتے، عدالتی فیصلے کو ہماری ٹیم دیکھ رہی ہے اور وہی فیصلہ کرے گی۔ قمر زمان کائرہ نے کہا کہ الیکشن اپنے وقت پر ہوں گے اور پیپلزپارٹی دوبارہ اقتدار میں آئے گی۔