انٹر بینک میں روپے کی قدر بہتر ہو گئی

Inter-Bank

Inter-Bank

انٹر بینک (جیوڈیسک) انٹر بینک مارکیٹ میں روپے کی قدر مزید بڑھ گئی۔ ڈالر کے مقابلے میں روپیہ پندرہ پیسے مہنگا ہو گیا۔انٹربینک مارکیٹ میں آج کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی شرح تبادلہ چورانوے روپے دس پیسے رہی جبکہ روپے کے مقابلے میں یورو کی قدر اکاون پیسے کمی سے ایک سو سولہ روپے چالیس پیسے اور برطانوی پاونڈ کی پینتالیس پیسے کی کمی سے ایک سو چھیالیس روپے 76 پیسے رہی۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق روپے کی قدر میں استحکام ڈالر کی رسد بہتر ہونے کے باعث ہے۔