تبلیغ دین کی عالمی تنظیم تبلیغ اسلامی کے زیر اہتمام عظیم الشان ” اجتماعی اعتکاف

گجرات (جی پی آئی) تبلیغ دین کی عالمی تنظیم تبلیغ اسلامی کے زیر اہتمام عظیم الشان ” اجتماعی اعتکاف ” آج 20رمضان المبارک بمطابق 9اگست 2012ء بروز جمعرات بعد نماز عصر مرکزی جامع مسجد عید گاہ جی ٹی روڈ گجرات میں ہو گا ، اجتماعی اعتکاف کے دوران 13اگست 24 رمضان المبارک بعد نماز تراویج شیخ الخدیث و التفسیر حضرت مولانا پیر مفتی محمد اشرف القادری مہتم الجامعة الاشرفیہ گجرات ”نماز حنفی ”کے موضوع پر درس قرآن دینگے ، جبکہ دوران اعتکاف امیر تبلیغ اسلامی ، شیخ طریقت حضرت علامہ مولانا محمد ابراہیم عاجز قادری رزاقی مدظلہ العالیٰ کے تربیتی بیانات کا شیڈول کچھ اس طرح ہو گا ۔

14اگست بمطابق 25رمضان المبارک بروز منگل بعد نماز ظہر ” مفید تعلیم ” کے موضوع پر بعد نماز عصر”نوجوان مبلغ ” کے موضوع پر اور بعد نماز تراویح ”عقیدہ ختم نبوت صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم کے موضوع پر خطاب فرمائیں گے ، 15اگست بمطابق 26رمضان المبارک دن گیارہ بجے میاں بیوی کے حقوق ” بعد نماز ظہر ”مقصدِ اعتکاف ” بعد نماز عصر ”رزاق اللہ ہے ” کے موضوع پر اور بعد نماز تراویح ”شب قدر ” کے موضوع پر بیان ہو گا ، 16اگست 27رمضان المبارک بعد نماز ظہر ”درس تصوف” کے موضوع پر اور بعد نماز عصر حسن اخلاق ” کے موضوع پر خطاب ہو گا ، جبکہ 29رمضان المبارک بعد نماز عصر محفل الوداع رمضان ” منعقد ہو گی ، دوران اعتکاف موبائل فون استعمال کرنے کی اجاز ت نہیں ہو گی اور 15سال سے کم عمر بچوں کو اعتکاف کی اجازت نہ ہو گی ، اعتکاف کے دوران سحر ی و افطاری کا اجتماعی طور پر انتظام ہو گا ۔