چوہدری احمد مختار نے سید طالب حسین شاہ کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا
Posted on August 9, 2012 By Geo Urdu گجرات
گجرات ( جی پی آئی) وفاقی وزیر بجلی و پانی چوہدری احمد مختار نے سید طالب حسین شاہ کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سید طالب حسین شاہ کا شمار پیپلزپارٹی کے اصول پسند ورکر میں ہوتا تھا اور ان کے ساتھ میرے گہرے مراسم تھے انکی وفات سے ایسے محسوس ہورہا ہے کہ جیسے جسم سے کوئی چیز جدا ہوگئی ہو انہوں نے کہا کہ چوہدری طالب حسین شاہ کی پیپلزپارٹی کیلئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھاجائے گا۔
مرحوم نے زندگی کا ایک عرصہ پیپلزپارٹی کے ساتھ گزارا چوہدری احمد مختار نے کہا کہ سید طالب حسین شاہ کو ہمیشہ اپنے بھائیوں کی طرح سمجھا ان کا قتل رائیگاں نہیں جائیگا انہوں نے مزید کہا کہ سید طالب حسین شاہ کی وفات سے پیپلزپارٹی ایک اچھے ورکر سے محروم ہوگئی ہے اور ان کی وفات سے جو خلاء پیدا ہوا ہے وہ شاہد کبھی پر نہ ہوگا ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام دے اور ان کے
خاندان کو صبر جمیل دے ( آمین )