ملکی بقاء اور سلامتی کے لیے جمہوری نظام مضبوط ہونا ضروری ہے :چوہدری مبشر حسین
Posted on August 10, 2012 By Geo Urdu گجرات
گجرات (جی پی آئی) ملکی بقاء اور سلامتی کے لیے جمہوری نظام مضبوط ہونا ضروری ہے ، اور جمہوری رویوں کے فروغ کے سیاسی و جمہوری تعلیم ناگزیر ہے ، فافن /حلقہ تعلقاتی گروپ NA105سیاسی جمہوری اقدار کو جگانے کے لیے منظم طریقے سے کام کر رہا ہے ، جمہوریت اور گورننس کو مستحکم کرنے اور جوابدہ ، شفاف اور شراکتی بنانے کے لیے کوششیں قابل تحسین ہیں ، ان خیالات کا اظہار چوہدری مبشر حسین سابقہ ایم این اے نے حلقہ تعلقاتی گروپ کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ، حلقہ تعلقاتی گروپ کی قیادت کرتے ہوئے خاور شہزاد نے کہا کہ مذکورہ گروپ مختلف اجتماعی معاشرتی مسائل پر آواز بلند کر رہا ہے اور ان کے جلد از جلد حل کے لیے کوشاں ہے۔
ان مسائل میں گورنمنٹ پرائمری سکولوں میں درجہ چہارم کی آسامیاں نہ ہونا ,گجرات میں HIV/AIDSکا مسئلہ ، واٹر فلٹریشن پلانٹس کی مرمت و صفائی باقاعدگی سے نہ ہونا ، گورنمنٹ پرائمری سکول صابووال کی خستہ حال بلڈنگ ، جیسے مختلف مسائل پر کام کر رہا ہے ، چوہدری مبشر حسین MNA و ضلعی راہنما پاکستان تحریک انصاف گجرات نے حلقہ تعلقاتی گروپ NA105کی کاوشوں کو سراہا اور اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا ، مزید برآں چوہدری مبشر حسین نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کا مقصد مضبوط پاکستان ہے ، اور مضبوط پاکستان کے لیے اداروں میں کرپشن کا خاتمہ ، دیانت دار افراد کی تعیناتی ، معاشی بدحالی سے نجات پانے کے لیے فیکٹریوں و کارخانوں کا چلنا ، معیاری اور موثر تعلیم کے یکساں مواقع امیر و غریب بچوں کو مہیا کرنا ضروری ہے اور پاکستان تحریک انصاف ہما وقت جدوجہد کر رہی ہے ، کہ مضبوط و خوشحال پاکستان کی ضامن بن جائے ، حلقہ تعلقاتی گروپ NA105کی خدمات کو سراہتے ہوئے چوہدری مبشر حسین نے مکمل تعاون کا یقین دلایا ، وفد میں محمد آصف بٹ ، خاور شہزاد ، ڈاکٹر ندیم ، عمانوایل نعیم اور تصور عباس شامل تھے ۔