ڈاکٹر سید احسان اللہ ، ڈاکٹر طارق سلیم نے سید طالب حسین شاہ کی وفات پر اظھار افسوس کیا
Posted on August 10, 2012 By Geo Urdu گجرات
گجرات (جی پی آئی) جماعت اسلامی ضلع گجرات کے امیر ڈاکٹر سید احسان اللہ ، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر طارق سلیم نے سید طالب حسین شاہ کی حادثاتی موت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی وفات سے گجرات ایک قد آور بزرگ سیاسی رہنما اور صلح جو شخصیت سے محروم ہو گیا ہے ۔
جماعت اسلامی کے راہنمائوں ے کہا کہ ضلع کے اندر قتل و غارت گری کے سدباب کے لئے ضلعی انتظامیہ سیاسی زعماء کو سر جوڑ کر سنجیدہ لائحہ عمل اختیار کرنا چاہیے ، تا کہ گھروں کے گھر اجڑنے کے تسلسل کے آگے بند باندھا جا سکے ، جماعت اسلامی کے رہنمائوں نے کہا کہ قتل و غارت گری نے نہ جانے کتنے بچوں کو یتیم کر کے ان کے سروں سے چھت چھین لی ہے ۔