ایڈیشنل ایس ایچ اوسٹی تھانہ بھمبر چوہدری محمد اکرم اور تفتیشی افسر عمران معطل

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ایڈیشنل ایس ایچ اوسٹی تھانہ بھمبر چوہدری محمد اکرم اور تفتیشی افسر عمران معطل جبکہ مرزا شبیر حسین کو ایڈیشنل SHOتعینات کر دیا گیا تفصیلات کیمطابق سٹی تھانہ بھمبر میں تعینات ایڈیشنل SHOچوہدر ی محمد اکرم اور تفتیشی افسر عمران کو انکے عہدوں سے معطل کر کے لائن حاضرکرد یا گیا ۔

معطل ہونے کی وجہ گزشتہ دنوں بھمبر شہر کے اندر محسن بٹ اور وکی نامی نوجوان کے درمیان جھگڑا کیس کی تفتیش بتائی جاتی ہے جس میں غفلت ، لاپرواہی اور حقائق سے چشم پوشی کی گئی جس پر SPبھمبر جمیل ا حمد جمیل نے دونوں افسران کو معطل کردیا جبکہ مرزا شبیر حسین کو ایڈیشنل SHOسٹی تھانہ بھمبر تعینات کر دیا گیا ۔