پاکستان(جیوڈیسک)بھارت سے شراب اسمگل کرنے کی کوشش میں رینجرز نے دو افراد کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا۔
پولیس کے مطابق دو نوجوان علی الصبح چار بجے سرحد کے قریبی گاؤں سے بھارت داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے کہ رینجرز کی فائرنگ سے دونوں ہلاک ہو گئے۔ پولیس کے مطابق دونوں کی عمریں اکیس اور بائیس سال ہیں۔ مقامی پولیس کے مطابق سرحد کے قریبی گاؤں سے دونوں نوجوان بھارت سے شراب کی سمگل کرتے تھے۔ صبح چار بجے دونوں نوجوان جب سرحد عبور کر رہے تھے تو رینجرز نے روکنے کی کوشش کی جس پر وہ نہیں رکے اور فائرنگ سے ہلاک ہو گئے۔