چین (جیوڈیسک) چین کے مشرقی صوبے ژی جیانگ میں طوفان “ہائی کوئی” نے تباہی مچا دی، پندرہ لاکھ لوگ محفوظ مقامات پر پناہ لینے پر مجبور ہو گئے۔ ایک سو پچاس کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواں نے متعدد درخت جڑوں سے اکھاڑ دیے۔ درخت گرنے سے بجلی کا نظام معطل ہو گیاجبکہ سڑکوں پر ٹریفک کی روانی میں خلل پڑا۔
طوفانی بارش کی وجہ سے متعدد شہروں میں نشیبی علاقوں میں پانی بھر گیا۔ پانی کھڑا ہونے سے موٹر وے کو بھی بند کر دیا گیا ہے۔