امریکی صدر براک اوباما نے حقانی نیٹ ورک کو دہشت گرد قرار دینے کے قانون پر دستخط کر دیے ہیں۔
نئے قانون کی رو سے امریکی وزیرخارجہ حقانی نیٹ ورک کے بارے میں 30 دن میں صدر کو رپورٹ دیں گی۔ ان کی رپورٹ کی روشنی میں ہی حقانی نیٹ ورک کو دہشت گرد گروپ قرار دینے یا نہ دینے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ امریکی کانگریس اور سینٹ کے متعدد ارکان حقانی نیٹ ورک کو دہشت گروپ قرار دینے کے لیے صدر اوباما پر دبا ڈال رہے ہیں۔ ہاس انٹیلی جنس کمیٹی کے چیئرمین مائیک راجرز نے کہا صدر اوباما کا اس قانون پر دستخط کرنا اہم پیش رفت ہے۔