ضیاء قادری نے کہا ہے کہ ملک کے چپے چپے کو ترقی سے ہمکنار اور خوشحال بنائیں گے

کراچی : حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہا ہے کہ قائد تحریک محترم الطاف حسین کے ویژن پر عمل کرتے ہوئے ملک کے چپے چپے کو ترقی سے ہمکنار اور خوشحال معاشرے کا قیام یقینی بنا ئیں گے ،ایم کیو ایم سیاست برائے خدمت پر یقین رکھتی ہے اور بلا تفریق علاقائی ترقی اور عوامی خدمت کے زریعے ملک کو ترقی سے سیراب کرکے عوام کو بنیادی مسائل نجات اور علاقائی ترقی کو یقینی بنا نے کی عملی جدو جہد میں کوشاں ہے ملک بھر میں ایم کیو ایم کی تیزی سے پھیلتی ہوئی مقبولیت اس بات کا ثبوت ہے کہ عوام فرسودہ جاگیردرانہ نظام سے چھٹکارہ اور قائد تحریک محترم الطاف حسین کو اپنا نجات دہندہ تسلیم کرچکے ہیں انشااللہ عوامی تعاون کے زریعے پاکستان کے چپے چپے میں ترقی کا جال بچھا کر عوام کو بنیادی مسائل سے نجات اور سہولیات عوام کی دہلیز تک پہنچا ئے گے۔

ان خیالات کا اظہار حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے شاہ فیصل کالونی میں گلیوں کو سی سی فلورنگ کے زریعے پختہ کرنے کے جاری کاموں کا معائنے کے موقع پر عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر بلدیہ شرقی شاہ فیصل زون کے فوکل پرسن اسلم پرویز اور دیگر افسران بھی موجود تھے حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے علاقائی ترقی اور عوامی سہولتوں کی فراہمی کے حوالے سے جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام کا معائنہ کرتے ہوئے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ ترقیاتی کاموں پر کام کی رفتار کو تیز کیا جائے تاکہ عوام کو بروقت سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا یا جاسکے اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ علاقائی ترقیاتی منصوبوں میں میٹریل کا خاص خیال رکھا جائے ۔

اس موقع پر عوام سے گفتگو کرتے ہوئے رکن صوبائی اسمبلی نے کہاکہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا نے کے لئے حق پرست قیادت ہر شعبے میں اقدامات کررہی ہے انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ علاقائی ترقیاتی منصوبے عوامی سہولتوں کی فراہمی کے لئے تعمیر کئے جارہے ہیں اس کی حفاظت اور دیکھ بھال عوام کی ذمہ داری ہے بغیر اجازت سڑکوں کی کھدائی اور روڈ کٹنگ سے اجتناب کیا جائے تاکہ ترقیاتی منصوبوں کو تادیر قائم و دائم رکھ کر علاقائی ترقی اور مسائل سے پاک معاشرے کے قیام کو یقینی بنا یا جاسکے ۔