رواں سال پنجاب میں کپاس اور چاول کے زیر کاشت رقبے میں کمی

Agriculture

Agriculture

محکمہ زراعت (جیوڈیسک) پانی کی قلت اور محکمہ زراعت کی عدم توجہی کے باعث رواں سال کپاس اور چاول کی فصل کے زیر کاشت رقبے میں کمی سے پنجاب کو 80 ارب روپے نقصان کا خدشہ ہے۔یہ بات ایگری فورم پاکستان کے صدر ابراہیم مغل نے کہی۔ اس سال پانی کی قلت اور محکمانہ غفلت کی وجہ سے دو بڑی فصلوں کی کاشت کم ہوئی ہے جس سے پنجاب کو 80 ارب روپے کے نقصان کا خدشہ ہے۔

ابراہیم مغل نے بتایا کہ پانی کی کمی سے پنجاب میں اس سال چاول کی کاشت 46 لاکھ ایکڑ سے کم ہو کر 38 لاکھ ایکڑ رہی جبکہ کپاس کی کاشت بھی 63 لاکھ ایکڑ سے کم ہو کر 53 لاکھ ایکڑ رہی۔ ملک کی برآمدات ک70 فی صد انحصار کپاس اورچاول پر ہوتا ہے اور اگر کاشت ہی کم ہوئی تویقینا برآمدات پر اثرات پڑیں گے۔