ڈاکٹر پر انڈیا سے کروڑوں روپے بلیک منی حاصل کرنے کاالزام
Posted on August 13, 2012 By Geo Urdu سٹی نیوز
نارووال 11اگست (آئی پی این این) پاکستان کے ضلع نارووال کے قصبہ قلعہ احمدآباد کے سرکاری ہسپتال میں حاضرڈیوٹی ایم ایس پر”را” کے ایجنٹ ہونے کا الزام ۔مشتاق احمد باجوہ نامی شخص نے محکمہ انٹی کرپشن کودرخواست دی ہے کہ ضلع نارووال کے نواحی شہر قلعہ احمدآباد کے سرکاری ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر نوازخان نے 2004میں انڈیا کی جیل میں قید مشتاق نامی شخص کو میڈیکل کے جعلی سرٹیفکٹ جاری کئے تھے، جبکہ مشتاق پہلے ہی واپڈاکاملازم تھا ۔
ذرائع نے دعویٰ کیاہے ڈاکٹرنوازخان نے غیرملکی ایجنسی”را”سے ملکرمشتاق کوانڈیا بھیجااوراس کی نوکری بچانے کیلئے جعلی میڈیکل سرٹیفکٹ جاری کئے۔ڈاکٹر نے انڈیاسے کروڑوں روپے بلیک منی حاصل کی ، محکمہ انٹی کرپشن،محکمہ صحت کا کاروائی کرنے سے انکاردیاہے کیونکہ ڈاکٹر نوازخان ایک بااثر شخص ہے۔