عید سر پر سرکاری ملازمین کو تنخواہیں نہ ملنے سے عید کی خوشیاں ماند پڑ گئیں

گجرات (جی پی آئی) عید سر پر سرکاری ملازمین کو تنخواہیں نہ ملنے سے عید کی خوشیاں ماند پڑ گئیں رواں مہینے کی 20-19کو عید متوقع ہے ، جس میں قریباًچھ دن باقی رہ گئے ہیں ، چھوٹے گریڈز کے ملازمین حکومت سے آس لگائے بیٹھے ہیں کہ عید کی تنخواہ مل جائے تو اپنے بال بچوں کیلئے جوتے کپڑے اور دیگر ضروری اشیاء جو ہیں وہ خرید سکیں تا کہ ان کی عید بھی خوشیوں سے دوبالا ہو مگر حکومت نے ابھی تک کوئی سرکاری طور پر اعلان نہیں کیا ہے ۔

سرکاری ملازمین میں جس سے اضطراب پایا جاتا ہے ، سرکاری ملازمین کا کہنا ہے کہ موجودہ سنگینی کے حالات میں ویسے بھی قلیل تنخواہوں میں پورا مہینہ گزارنا کرنا انتہائی مشکل ترین ہو چکا ہے ، اوپر سے سرکاری سطح پر تنخواہوں کا نہ ملنا غریب سرکاری ملازمین کے ساتھ اس عید کی خوشیوں پر پانی پھیرنے کے مترادف ہے ، سرکاری ملازمین نے وفاق اور پنجاب حکومت سے اپیل کی ہے کہ عید پر سرکاری طور پر تنخواہیں دینے کا اعلان کرے تا کہ اس خوشی کے موقع پر پاکستان بھر کے عوام کے ساتھ عید کی خوشیاں منا سکیں ۔