44 طلباء نے سائنس کے مضامین کے ساتھ سال 2012کے امتحان BISE گوجرانوالہ میں شرکت کی

گجرات (جی پی آئی) سکول ہذا سے 44طلباء نے سائنس کے مضامین کے ساتھ سال 2012کے امتحان BISEگوجرانوالہ میں شرکت کی اور تمام کے تمام طلباء نے کامیابی حاصل کرتے ہوئے 16طلباء فرسٹ ڈویژن میں جبکہ 21طلباء نے سیکنڈ ڈویژن میں کامیابیاں حاصل کین ، سکول ہذا کے طالبعلم محمد عدنان نے 945نمبر حاصل کرے A+گریڈ میں کامیابی حاصل کی ، اور 90%نمبر حاصل کیے ، اسی طرح احمد مختار نے 859 نمبر حاصل کر کے Aگریڈ میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے 87%نمبر حاصل کیے ، جبکہ ضیغم زمان نے 798نمبر حاصل کرکے 78%نمبر حاصل کے ، سروس ہائی سکول گجرات کی اس شاندار کامیابی پر سکول کے پرنسپل ماہر تعلیم ریٹائرڈ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز ایلیمنٹری گجرات کو مبارک باد کا پیغام دیا ہے۔

کہ جن کی محنت شاقہ سے سکول ہذا نے ایک بار پھر شاندار کامیابی دکھائی ہے ، یاد رہے کہ سکول ہذا کا جماعت نہم ، دہم اور ہشتم کے بورڈ کا نتیجہ ہمیشہ 100فیصد ہوتا ہے ، چیئرمین اور وائس چیئرمین نے خصوصی طور پر ان اساتذہ کو بھی مبارک باد کے پیغام بھجوائے ہیں جن کے نتائج 100فیصد رہے ہیں ، یاد رہے کہ یہ ادارہ سروس انڈسٹریز لمٹیڈ کے رفاعی اداروں میں ایک ادارہ ہے جو اہل گجرات کے لئے ایک نعمت سے کم نہیں ، کیونکہ اس ادارہ میں فری داخلہ ، مفت تعلیم اور ہر قسم کی تعلیم فری دی جاتی ہے ، کسی قسم کی کوئی ٹیوشن فیس جرمانہ وغیرہ نہیں لیا جاتا ، طلباء کو کتابیں مفت دی جاتی ہیں ، جبکہ داخلہ بورڈ بھی سروس انڈسٹری ادا کرتی ہے ، یہ تصور بالکل غلط ہے کہ اس سکول میں صرف ورکرز سروس انڈسٹری کے بچے تعلیم حاصل کرتے ہیں ، بلکہ یہ سکول تمام لوگوں کے لیے سروس انتظامیہ نے بنایا ہوا ہے ، یاد رہے کہ سروس ہائی سکول صرف تعلیمی میدان میں نمایاں اہمیت کا حامل نہیں ہے ، بلکہ ہم نصابی سرگرمیاں بھی اس سکول کو ضلع گجرات میں ایک خاص مقام دلواتی ہیں ، سال 2012ء میں بین الاقوامی سطح پر مقابلہ خطوط نویسی منعقد ہوا تھا ۔

جس میں سکول ہذا کے 84%طلباء کو شمولیت کے سرٹیفکیٹ اور 12طلباء Token of Loveکے انعامات سے پاکستان پوسٹل سروسز اسلام آباد نے نوازا تھا ، مقابلہ مضمون نویسی ” ماں کا احترام ” کے عنوان سے وزارت مذہبی امور کے زیر اہتمام ہونے والے مقابلہ میں ایک طالبعلم نے پورے پاکستان میں اول انعام مبلغ 5000روپے حاصل کر کے پورے پاکستان کا نام اپنے والدین کا نام اور ادارے کا نام روشن کیا تھا ، ایک طالبعلم عاشر سجاد نے مقابلہ نعت خوانی میں اول انعام حاصل کر کے ادارے کا نام رشن کیا تھا ، اس شاندار کامیابی پر اہل علاقہ نے بھی کامیاب طلباء کو مبارک باد اور اساتذہ کو بھی مبارک باد کے پیغامات سے نوازا ہے ۔