گجرات کی تاجر برادری نے ہر دور میں ہمارا بھرپور ساتھ دیا ہے : چوہدری شفاعت حسین

گجرات (جی پی آئی) گجرات کی تاجر برادری نے ہر دور میں ہمارا بھرپور ساتھ دیا ہے ، مسلم لیگ قائداعظم اور تاجر برادری کا جھولی دامن کا ساتھ ہے ، ان خیالات کا اظہار سابق ضلع ناظم چوہدری شفاعت حسین نے مرکزی انجمن تاجران گجرات کے صدر سید انور علی شاہ کی طرف سے دئیے گئے افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، گجرات کی تاجر برادری کے دکھ سکھ میں برابر کے شریک ہیں ، شاندار تقریب میں مدعو کرنے پر بے حد مشکور ہیں ، انہوں ے کہا کہ رمضان شریف میں اللہ تعالیٰ کی خوشنودی کیلئے زیادہ سے زیادہ صدقہ و خیرات کرنے چاہیے ، ثواب کی محفلیں سجانی چاہیں ، انہوں نے کہا کہ تاجر برادری سندس فائونڈیشن میں 27 رمضان المبارک کو افطاری کے بعد خون کے عطیات دیں اور رمضان المبارک کی برکتوں ، رحمتوں سے استفادہ کریں ، سابق صوبائی وزیر تعلیم میاں عمران مسعود نے کہا کہ تاجر طبقہ شہری سیاست میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ۔

گجرات کے تاجروں کا ہمارے ساتھ مثالی پیار ہے ، بڑے بڑے عروج و زوال آئیں ہیں ، تاجر برادری نے ہمارا ساتھ نہیں چھوڑا ، مشکل ترین لمحات میں بھی ہمارے ساتھ رہے ، تاجر برادری نے ملک و قوم کی بہتری کیلئے قربانیاں دی ہیں ، انہوں نے کہا کہ آنے والا وقت مسلم لیگ قائداعظم کا ہے ، این اے 105اور پی پی 111میں الیکشن جتیں گے ، انہوں نے کہا کہ بجلی اور گیس لوڈ شیڈنگ جیسے بڑے مسائل حل کیے جا رہے ہیں ، جلد ہی لوڈ شیڈنگ ختم ہونے کی خوشخبری ملے گی ، مرکزی انجمن تاجران گجرات