اورکزئی ایجنسی کی تحصیل اپر اورکزئی میں سیکورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے مابین جھڑپ میں 5 اہلکار شہید ہو گئے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق اپر اورکزئی ایجنسی کے علاقے دولانی میں سیکورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے مابین جھڑپ ہوئی جس میں پانچ سیکورٹی اہلکار شہید ہو گئے جبکہ 18 کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ سیکورٹی فورسز کی جوابی کاروائی سے 35 شدت پسند ہلاک جبکہ متعدد شدت پسند زخمی ہو گئے۔ سیکورٹی فورسز نے دولانی پر قبضہ کر لیا ہے . زخمی ہونے والے سیکورٹی اہلکاروں کو سی ایم ایچ پشاور منتقل کر دیا گیا ہے۔