کامرہ ائر بیس حملہ (جیوڈیسک) کامرہ ائر بیس حملہ پر تھانہ صدر میں 2 مقدمات نامعلوم دہشت گردوں کے خلاف درج کر لیے گئے۔گزشتہ روز کامرہ ائربیس پر حملہ کی 2 ایف آئی آر تھانہ صدر میں درج کر لی گئی ہیں ان میں ایک ایف آئی آر فلائیٹ لیفٹینٹ منظور قادر جو ائر بیس کا سیکیورٹی آفیسر ہیں ان کی مدعیت میں نامعلوم دہشت گردوں کے خلاف درج کی گئی۔
جبکہ دوسری ایف آئی آر ایس ایچ تھانہ صدر عرفان الہی کی مدعیت میں نامعلوم دہشت گردوں کے خلاف درج کروائی گئی۔ مقدمات دہشت گردی، قتل، سرکاری تنصیبات پر حملہ اور ناجائزاسلحہ کی دفعات کے تحت درج کیے گئے ہیں۔ اس حملہ کے دوران ایک فوجی اہلکار شہید اور 3 زخمی ہوئے تھے جبکہ جوابی کارروائی میں 9 دہشت گرد ہلاک ہوئے تھے۔