سانحہ کامرہ میں مسلح افواج کی بہادری کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں :فیضان خالد بٹ

گجرات (جی پی آئی) سانحہ کامرہ افسوس ناک ہے ، اس سانحہ میں پاک فوج کی قابلیت کی وجہ سے زیادہ نقصان نہیں ہوا ، ہم پاک فوج کی عظمت کو سلام پیش کرتے ہیں ، ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے راہنما فیضان خالد بٹ نے کیا انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف مسلح افواج کی کاوشیں قابل تحسین ہیں ، اور پاک فوج کا عہد دہشت گردی کے خاتمہ تک جنگ ملک کے تحفظ کا ذمہ دار ہے ، ہم پاکستان آرمی کے جیالے جوانوں اور افسران کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

جو دن رات اہل وطن کی حفاظت کیلئے کوشاں ہیں ، فیضان خالد بٹ نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے ہمیشہ مسلح افواج کی کاوشوں کو سراہا ہے ، اگر ہم تحریک پاکستان کے بعد کے حالات کا جائزہ لیں تو معلوم ہو گا کہ مسلح افواج 1947سے لیکر اب تک جدوجہد میں مشغول ہیں ، اور شہادتوں کی داستان رقم کی ہم مسلح افواج کو یقین دلاتے ہیں کہ ہر میدان میں تحریک انصاف کے جوان مسلح افواج کے ساتھ ہیں اور دہشت گردی کے واقعات کی مزمت کرتے ہیں ۔