روزہ صبر ، ضبط ، ہمدردی اور تقویٰ کا دوسرا نام ہے : ڈاکڑ طارق سلیم

گجرات (جی پی آئی)روزہ صبر ، ضبط ، ہمدردی اور تقویٰ کا دوسرا نام ہے ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی کے رہنما ڈاکڑ طارق سلیم نے جامع مسجد بیت الاسلام مُسلم آباد میں مدنی مسجد دعوت افطار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر مسجد کے خطیب قاری طاہر افسر ،جاوید اقبال بٹ نے بھی اظہار خیال کیا۔ڈاکڑ طارق سلیم نے کہا نبی اکرم ۖ نے فرمایا ایمان اور احتساب کے ساتھ روزہ رکھنے والے کو تمام گناہوں سے معافی کی خوشخبری سنائی گئی ہے۔رمضان المبارک اللہ تعالیٰ کی عنایات میں سب سے بڑی عنایت ہے ۔جس خالق ِ حقیقی نے رسول مہربان کو خاتم النبین بنا کر بھیجا اور قرآن جیسی لاریب کتاب نازل کی ۔جو قوموں کو عزت عظمت بلندی کا راستہ دکھاتا ہے۔اور قوموں کو بلندی عزت عطا کرتا ہے۔

آج مسلمانوں کی پستی کی بڑی وجہ اخلاقی پستی اور قرآن سے دُوری ہے ۔اگر کامل یقین کے ساتھ انسان کھڑا ہو جائے تو اللہ تعالیٰ کامیابیوں کے منزل طے کرا لیتے ہیں۔آج مُسلم دنیا ڈیڑھ ارب ہونے اور 80لاکھ باقاعدہ آرمی اور 56اسلامی ریاستیں ہونے کے باوجود محکومی کی زندگی گزار رہی ہے۔وہ قرآن اور صاحب قرآن کی سنت سے دُوری ہے۔نکلنے کا راستہ قرآن کے ساتھ تعلق جوڑنے اللہ تعالیٰ سے رجوع کرنے اپنی انفرادی اور اجتماعی گناہوں کی معافی طلب کرنے میں ہے۔