سوئٹزرلینڈ میں ورلڈ بائیک پولو چیمپئن شپ شروع

Switzerland

Switzerland

سوئٹزرلینڈ (جیوڈیسک) چوتھی ورلڈ بائیک پولو چیمپئن شپ سوئزرلینڈ میں شروع ہوگئی ہے، ان مقابلوں میں شریک کھلاڑی گھوڑوں کے بجائے سائیکلوں پربیٹھ کر پولوکھیلتے ہیں۔سوئزرلینڈ کے شہر جنیوا میں ہونے والی اس چیمپئن شپ میں شریک ہر ٹیم تین کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔ بائیک پولو کا میچ دس منٹ پرمشتمل ہو گا جس میں پہلے پانچ گول کرنے والی ٹیم فاتح قرار پائے گی۔

مقابلوں میں فرانس، برطانیہ، امریکا، جاپان اور آسٹریلیا سمیت دنیا بھر سے ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ پولو اور ہاکی سے ملتاجلتا یہ کھیل انیس سو اٹھانوے میں امریکا میں متعارف کرایا گیا تھا۔ پندرہ سال میں بائیک پولو دنیا کے متعدد ممالک میں مقبول کھیل کی حیثیت اختیار کرچکا ہے۔